ہاتھی نے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے 2 کارکنوں کی جان لے لی

سری لنکا کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے 2 کارکن ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق دونوں کارکنان سری لنکن کے ضلع ہمبنٹوٹا کے   مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے باہر گھر جاتے ہوئے ہاتھی کے حملے کا نشانہ بنے۔

سری لنکن کرکٹ آفیشل کا کہنا ہے دونوں کارکنوں کی لاشیں اسٹیڈیم سے 500 میٹر کے فاصلے سے ملیں۔

خیال کیا جارہاہے کہ دونوں کارکنوں پر ایک ہی ہاتھی نے حملہ کیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے دیہی علاقوں میں ہاتھیوں کے حملے ہوتے رہتے ہیں۔

Exit mobile version