اپوزیشن چاہے تو حکومت کو گھر بھیجا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن چاہے تو حکومت کو گھر بھیجا جا سکتا ہے، پی ڈی ایم قیادت کو پہلے ہی واضح کیا تھا کہ مذہب اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کو مضبوط بلدیاتی نظام دینا چاہتے ہیں نیا بلدیاتی نظام پہلے سے بہتر ہے۔ پراپرٹی ٹیکس کا اختیار بلدیاتی اداروں کو دے رہے ہیں، جو انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دے گی۔

بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غلط معاشی پالیسیوں کا بوجھ عوام کو اُٹھانا پڑ رہا ہے، پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ مہنگائی سے ہر پاکستانی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آئی ایم ایف ڈیل اسی طرح چلتی رہے گی تو عوام تکلیف میں ہوں گے، پیپلز پارٹی کراچی کے مختلف اضلاع میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے نئے بلدیاتی نظام میں عوامی نمائندوں کو مزید با اختیار بنایا گیا ہے، اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا درست نہیں۔

Exit mobile version