سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 2 میجر شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر عرفان برچا اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی دستے سیاچن میں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔