بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

احسن یونس کو  انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد لگادیا گیا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز لاہور احسن یونس کو  انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد لگادیا گیا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو عہدےسے ہٹادیا گیا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

قاضی جمیل کی جگہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور احسن یونس کو آئی جی اسلام آباد لگادیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

قاضی جمیل الرحمان کو رواں سال 7 جنوری کو تعینات کیا گیا تھا۔

اشتہار
Back to top button