پاکستان آرمی قومی باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی
لاہور میں ہونے والی ڈی ایچ اے نیشنل مینز اینڈ ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے مردوں میں آرمی کے باکسرز نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
آرمی نے مجموعی طور پر 140 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے 7 سونے 3 چاندی اور 2کانسی کے تمغے جیتے جبکہ واپڈا نے 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
واپڈا کے باکسرز نے 4 سونے 5 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا ،اس کے علاوہ نیوی 70 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ آرمی کے الیاس حسین بہترین باکسر قرار پائے ۔
اس کے علاوہ خواتین کا ایونٹ سندھ نے اپنے نام کیا ۔
سندھ کی باکسرز نے 3 سونے ایک چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ 65 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ پنجاب کی ٹیم 2 سونے 3 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔
اس کے علاوہ اسلام آباد کا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر رہا جبکہ سندھ کی ماریہ خواتین کیٹیگری میں بہترین باکسر قرار پائیں ۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کےصدر عارف حسن اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔