لاہور ہائیکورٹ، ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ وصول کرنے کا حکم

7دسمبر سے موٹر وے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا جائے،عدالتی فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 2 ہزار روپے جرمانہ وصول کرنے کا حکم دیدیا۔

جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ بڑھا کر 2000 روپے کیا جا رہا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق 7دسمبر سے موٹر وے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا جائے، حکم نافذ العمل ہوتے ہی موٹر وے پر صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں چلیں گی۔

بغیر لائسنس گاڑی کو 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے ، ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ بڑھانے کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ایل ڈی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

Exit mobile version