وفاقی حکومت کا پیٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے یکم دسمبر سے آئندہ  15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 145روپے82 فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 142 روپے62 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ لائٹ ڈیز ل آئل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور مٹی کی تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

Exit mobile version