بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

روس کا ہائپر سونک کروس میزائل زرکون کا کامیاب تجربہ

روس کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں کی ہتھیار کی دوڑ میں ترقی کے پیش نظر انہوں نے ایک اور ہائپر سونک کروس میزائل زرکون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق روس، امریکا، فرانس اور چین بغیر آواز چلنے والی نام نہاد ہائپر سونک گاڑیوں کا تجربہ کر رہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اس کی رفتار 5 مَچ ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ روس کے ہائپر سونک میزائل ہتھیاروں کے ’تجربات کی تکمیل‘ کے حصے کے طور پر ایڈمرل گورشکوف نے جنگی جہاز سے زرکون میزائل لانچ کیا جس کا ہدف بحیرہ بیرنٹس میں 400 کلو میٹر (250 میل) فاصلے پر تھا۔

انہوں نے اسے کامیاب تجربہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اس میزائل کا تجربہ روس کے جنگی جہاز اور آبدوز دونوں کو زرکون سے لیس کرنے کے منصوبے کے پیش نظر کیا گیا۔

ولادی میر پیوٹن نے فروری 2019 میں ملک میں نئے ہتھیار کی ترقی کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سمندر اور زمین دونوں میں ہدف تک پہنچ سکتا ہے اور اس کی رینج ایک ہزار کلو میٹر یعنی (تقریباً 620 میل) ہے اور اس کی رفتار 9 مچ ہے۔

روس کے زرکون کا تازہ ترین تجربہ مغربی رپورٹس کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جولائی میں چین نے جنوبی چین کے ساحل پر ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے اور اس کی رفتار آواز سے 5 گنا زیادہ ہے۔

تجربہ کرنے تک عالمی طاقتوں میں سے کسی نے بھی درمیانی پرواز کے میزائل لانچ میں مہارت کا موازنہ کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔

Back to top button