قومی
بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتا دو طلبہ کو اب تک بازیاب نہ کرایا جاسکا
بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتا دو طلبہ کو اب تک بازیاب نہ کرایا جاسکا۔ جامعہ نے تعلیمی سرگرمیاں 15 دن کے لیے مؤخر کردی ہیں۔
حکومت سے مذاکرات کے بعد طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے طلبہ کے اغوا کا مقدمہ درج ہے، بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان یونی ورسٹی سے دو طلبہ سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ 5 نومبر کو لاپتا ہوئے تھے۔