بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تین سال سے سن رہا ہوں فیل ہو جائو گے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو بڑی سوچ اور بڑے خواب رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال سے سن رہا ہوں فیل ہوجاؤگے لیکن پاکستان کو عظیم ترین قوم بنتے ہوئی دیکھیں گے۔

اسلام آباد میں کامیاب نوجوان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب میں سیاست میں آیا تو 14 سال تک میرا مذاق اڑایا گیا اور کہاگیا کہ دو پارٹی نظام ہے اور تیسری پارٹی نہیں آسکتی جب وہ پارٹی آگئی تو تین سال سے سن رہا ہوں تم فیل ہوجاؤ گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب اپنی نظروں سے پاکستان کو ایک عظیم قوم بنتے ہوئے دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس کو دنیا میں کامیاب ہونا ہے، کوئی بھی محنت کے بغیر کامیاب نہیں ہوا، کامیابی کا راز یہ ہے کہ بڑی سوچ رکھنا، خواب جتنا بڑا ہوگا اتنا بڑا انسان ہوگا، اللہ نے انسان کو طاقت دی ہے۔

اشتہار
Back to top button