بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وفد نے چیئرمین ہاؤس خارجہ امور کمیٹی گریگوری میکس کی قیادت میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے افغان صورتحال، مؤثربارڈرمنیجمنٹ اورعلاقائی استحکام میں پاکستان کےکردارکو سراہا۔

اشتہار
Back to top button