بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

موٹروے پر حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

اوچ شریف کےقریب موٹروےایم 5 پرکار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ اوچ شریف کےقریب موٹر وے ایم 5 پر پیش آیا، جہاں کار ٹائر پھٹنےکے بعد پول سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں مبشر زیدی، ان کی اہلیہ، دو بیٹے اوربیٹی شامل ہیں۔

حادثےکا شکار ہو نے والا خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ٹنڈو آدم سےلاہور جا رہا تھا۔

Back to top button