بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

کوئٹہ میں سردی بڑھتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

کوئٹہ شہر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 70روپے اضافے سے 230 روپے ہو گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سردیوں میں ایل پی جی 120 سے 130 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی تھی لیکن اب ایل پی جی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ہے۔

دوسری جانب پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مختلف شہروں میں ایل پی جی اور لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

اشتہار
Back to top button