بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کو جوتے کی نوک پر رکھیں گے،مولانا فضل الرحمان

 پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں اقتدار میں آنے والی حکومت انتخابی اصلاحات لارہی ہے، انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کو مستر د کرکے جوتے کی نوک پر رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی جانب سے اب اگلے الیکشن کے لیے انتخابی اصلاحات لاکر دھاندلی کا پروگرام بنایاجارہاہے۔

 پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم میدان میں نکلے ہیں،اس کاانشاء اللہ نتیجہ نکلےگا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ تمہاری خیر اسی میں ہے کہ اقتدار چھوڑ کر نکل جاؤ۔

اشتہار
Back to top button