تجارت
سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا
سی این جی کی قیمت میں 10 روپے 30 پیسے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا ہےکہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ایف بی آر کی جانب سے جی ایس ٹی میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سی این جی سیکٹر ٹیکسوں کا مزید بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔