قومی
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) ای سی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد صفدر نے کہا کہ حکومت کرپشن کے الزامات پرسیاستدانوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیتی ہے، سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے الزامات کے بعد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک معاملات کی مکمل انکوائری نہ ہو سابق چیف جسٹس کا نام ای سی ایل سے باہر نہیں ہونا چاہیے۔