بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی میں جمی برف پگھلنے لگی

پاکستان پیپلز  پارٹی اور حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں جمی برف پگھلنے لگی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے درمیان دوریاں کم ہونے لگی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جے یو آئی ف سے رابطہ کیا ہے اور خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے درمیان تعلقات کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، میں نے مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے اور پارٹی میں میری بات کو اہمیت دی جاتی ہے۔

اشتہار
Back to top button