بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بھارتی خاتون ریسلر نیشا دھایا فائرنگ سے ہلاک

بھارت کی قومی سطح کی ریسلر 21 سالہ نیشا دھایا فائرنگ سے ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ میں بھارتی خاتون ریسلرکا 18 سال کا بھائی بھی ہلاک ہوا جبکہ والدہ زخمی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نیشا دھایا پر فائرنگ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر سونی پت میں کی گئی۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

اشتہار
Back to top button