قومی
بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
صوبہ بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔بلوچستان کابینہ کی حلف برادری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر سید ظہوراحمد آغا نےصوبائی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں سردارصالح بھوتانی، ظہور احمد بلیدی، سردارعبدالرحمان کھیتران، نوابزادہ طارق مگسی، نور محمد دمڑ، اکبر آسکانی، سکندر عمرانی، عبدالخالق ہزارہ، زمرک اچکزئی اور محمد خان لہڑی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ احسان شاہ، نصیب اللہ مری، مبین خان خلجی اور میراسداللہ بلوچ نے بھی صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔