اعجاز جاکھرانی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور

سندھ ہائی کورٹ نے نیب انکوائری میں مشیرِ جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

عدالتِ عالیہ نے مزید سماعت کے لیے درخواستِ ضمانت ٹرائل کورٹ کو ارسال کر دی۔

مشیرِ جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی پر ایجوکیشن ورکس اینڈ سروسز میں کرپشن کا الزام ہے۔

اعجاز جاکھرانی کے خلاف نیب سکھر انکوائری کر رہا ہے۔

عدالت نے ناظر سندھ ہائی کورٹ کو اعجاز جاکھرانی کا پاسپورٹ اور زرِ ضمانت واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے اعجاز جاکھرانی کو 10 دن میں احتساب عدالت سکھر میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Exit mobile version