کھیل
سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے بھارتی ٹیم اگر مگر کا شکار
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت کی ٹیم مسلسل دوسری شکست کے بعد ٹورنامنٹ میں اپنی بقا کے لیے اگر مگر کا شکار ہوگئی ہے۔بھارتی ٹیم کو نہ صرف اب اپنے بقیہ تینوں میچز بہترین مارجن کے ساتھ جیتنے ہیں بلکہ نیوزی لینڈ کیخلاف نمیبیا یا اسکاٹ لینڈ کی اپ سیٹ شکست کیلئے بھی دعاگو ہے۔ کوہلی الیون نیٹ رن ریٹ پر افغانستان سے بھی ٹکرا کو ترجیح نہیں دے گی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو پہلے پاکستان نے ہرایا، پھر نیوزی لینڈ نے شکست دی۔ جس کے بعد گروپ ٹو کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، نیوزی لینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور نمیبیا 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔