تجارت
پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان
یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے، جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 8 روپےتک اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گا۔
اس وقت 1 لیٹر پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے ہے، جبکہ 1 لیٹر ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26 اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
وزارتِ خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔