بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مولانا مریم نواز زندہ باد کے نعرے لگ گئے،ویڈیو دیکھیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرائی ہے۔

ویڈیو ایک سیاسی ریلی کی ہے جس میں ٹرک پر بنے اسٹیج سے ایک سیاسی جماعت کا کارکن قائدین کے حق میں نعرے لگواتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکن نعرے لگواتے ہوئے کہتا ہے کہ ’مولانا فضل الرحمان صاحب‘ جس پر اسٹیج سے نیچے موجود کارکن زندہ باد کا جواب دیتے ہیں۔

پھر اگلی بار وہ ’مولانا فضل الرحمان صاحب‘ کی آواز لگانے کی بجائے مولانا مریم نواز زندہ باد کا نعرہ لگا دیتا ہے جس پر قہقہے لگ جاتے ہیں۔

اس ویڈیو کو مریم نواز نے اپنے ہی اکاؤنٹ سے ہنسنے کی ایموجیز کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button