بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت انا ختم کرکے مذاکرات کرے،چوہدری پرویز الہیٰ

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران انا ختم کر کے مذاکرات سے مسئلہ حل کریں، حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی۔

اپنے بیان میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پولیس کے شہید اور بے گناہ مارے گئے لوگ کیا کسی سے کم مسلمان ہیں؟ ان کی بیواؤں اور بچوں سے پوچھیں وہ کس حال میں ہیں، سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہیں۔

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ ساری صورتحال میں نقصان صرف اپنے ملک کا ہو رہا ہے، حکمرانوں کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو، سارا مسئلہ ان کے ذمے لگ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکمران انا ختم کر کے مذاکرات سے مسئلہ حل کریں، حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی، خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں، بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونے چاہیئیں، مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا۔

اشتہار
Back to top button