وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے رہنما سعد رضوی سے ان کی بات ہوئی ہے ، نجی ٹی وی چینل پروگرام کے دوران گفتگو میں شیخ رشید نے کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق حکومتی حکمت عملی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیم سے اب تک بات نہیں بنی، جمعے اور ہفتے کو ان کی تنظیم کی قیادت سے دوبارہ بات چیت ہوگی۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ٹی ایل پی کے رہنما سعد رضوی سے ان کی بات ہوئی ہے اور آئندہ دو دنوں میں بھی مزید بات ہوگی۔
خیال رہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے والے کارکن گوجرانوالا پہنچ گئے۔