کھیل پاکستان بھارت کو قریب لاتے ہیں، ثانیہ مرزا

معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا ٹی 20ورلڈ کپ میں ہونے والیپاک بھارت میچ کے بارے میں کہنا ہے کہ کھیل دونوں ملکوں کو قریب لاتے ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا سٹوری پر آئی سی سی کے آفیشل انسٹا اکائونٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ہے ، جس میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک، عماد وسیم اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے مسکرا کر باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ کھیل آپ کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں ، کبھی بھی تقسیم نہیں کرتے۔

Exit mobile version