وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاکستان پر عزم ہے۔پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ملکوں کے تعلقات لازوال ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع ہیں، پاکستان دنیا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر حکام بھی موجود ہیں۔
اس فورم سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان وژن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 میں کافی مماثلت ہے۔