وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی جانب سے فائر کئے گئے ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا۔وزارت نے کہا کہ جوابی اقدامات کا استعمال کرتے ہوئے ڈرونز کوتباہ کیا گیا۔ڈرونزکے ملبے کے باعث معمولی نقصان کے سوا کوئی دفاعی یا دیگر بنیادی ڈھانچہ متاثر نہیں ہوا۔
وزارت نے کہا کہ طالبان حکومت کے دعوؤں میں ہمیشہ کی طرح کوئی قابل تصدیق ثبوت نہیں ہے، تاہم دہشت گردی کے اصل سرپرست کے طور پر اس کا کردار مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا ہے جس نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت دیگر متعدد دہشتگرد گروہوں کوپناہ دے رکھی ہے اور ان کی حمایت کرتی ہے۔وزارتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت کے سرکاری اکاؤنٹس بشمول نام نہاد وزارت دفاع کا اکاؤنٹ باقاعدگی سے جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کو پھیلانے کے لیے جانا جاتا ہے جس میں پاک فضائیہ کے طیارے کو مار گرانے اور پائلٹوں کو پکڑنے کے حالیہ جھوٹے دعوے شامل ہیں جنہیں بعد میں انہوں نے ڈھٹائی سے حذف کر دیا۔
