صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے ملکی دفاع اور عوام کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں۔انہوں نے یہ بات ایک بیان میں کہی جس میں انہوں نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے شہری علاقوں کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔آصف علی زرداری نے کہا ہمارے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں افغان دہشت گرد حکومت نے ریڈ لائن عبور کی ہے جبکہ پاکستان مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے کوششوں میں مصروف عمل ہے۔صدر مملکت نے کوئٹہ، کوہاٹ اور راولپنڈی میں ڈرونز کے ملبے سے زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
صدر مملکت کی افغان طالبان کے ڈرون حملوں کی شدید مذمت
