قومی
ایک شیخ کی ٹکٹ ضائع ہو گئی، یہ کوئی معمولی بات نہیں،وزیر داخلہ
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میچ دیکھنے کے لیے یو اے ای گیا تھا لیکن شیخ کی ٹکٹ ضائع ہو گئی، یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کیا ایک میچ کیلئے پاکستان کا اہم مسئلہ چھوڑ دیتا۔
میچ دیکھے بغیر پاکستان واپسی سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا اپنی جیب سے ٹکٹ لے کر گیا تھا، وہ ٹکٹ ضائع ہو گئی، شیخ کی ٹکٹ ضائع ہوئی ہے، یہ معمولی بات نہیں ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا ہماری ٹیم روایتی حریف کے ساتھ کھیلنے جا رہی ہے، ہمارا فائنل آج ہی ہے، دعائیں، جوش، جذبہ اور ولولہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے، ساری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کےپیچھے کھڑی ہے۔