بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کالعدم تنظیم کے خلاف کیسز واپس لینے کا فیصلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے  کہ منگل یا  بدھ تک کالعدم تنظیم کے خلاف کیسز واپس لیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل کالعدم تنظیم کے نمائندوں سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، سعد رضوی سے ون ٹو ون اور میٹنگ میں بات چیت ہوئی، پیر کو صبح 10 بجے کالعدم تنظیم کے لوگ وزارت داخلہ میں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ منگل یا بدھ تک کالعدم تنظیم کیخلاف کیسز واپس لے لیں گے، یہ طے پایا ہے کہ حکومت شیڈول فور کوبھی دیکھے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کا کام نہیں کہ جوڈو کراٹے کرے، کوئی بھی ریاست ڈنڈا چلانا نہیں چاہتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرید کے میں بیٹھے لوگ بدھ کو واپس چلے جائیں گے لیکن جی ٹی روڈ پر رکاوٹیں برقرار رہیں گی جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کنٹینرز سڑک کے کنارے پر کر دیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا بطور سیاسی ورکر تمام پاکستانی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہوں، میں مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی نہیں کرنا چاہتا تھا، سعد رضوی نے اصرار کیا کہ میں ہی کمیٹی کی سربراہی کروں اس لیے کمیٹی میں ہوں۔

وزیراعظم عمران خان سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اسی کے ساتھ جاؤں گا، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

اشتہار
Back to top button