کھیل
پاکستان بمقابلہ بھارت، محمد عامر نے کس کو فیورٹ قرار دیدیا؟
قومی فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں جب تک میچ نہیں ہوتا آپ کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتے، لیکن پاکستان اور بھارت کا مقابلہ60/40 ہوگا۔انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت کو 60 فیصد دینے کی وجہ ہے کہ انہوں نے حال ہی میں دبئی میں آئی پی ایل کھیلا ہے اور کنڈیشنز کو اس وقت ان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ پریشر والا ہے، جو پریشر میں صحیح طریقے سے کھیلے گا وہ میچ جیتے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر اس وقت بہترین فارم میں ہیں، بیٹنگ کے معاملے میں اس وقت پاکستان بھارت سے بہتر جا رہا ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ کل بھارت کیخلاف کھیلے گا۔