قومی
وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہو گی
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہو گی۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ہواجس میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔
رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کی 65 ارکان پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کے 33 ارکان نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی حمایت کی۔
قرارداد پر بحث کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کیلئے پیر 25 اکتوبر کا دن مقرر کردیا۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو دن 11 بجے ہوگی۔