بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں پاک فوج کا جوان شہید

ہنگو میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی وقاص شہید ہو گیا، شہید سپاہی وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اشتہار
Back to top button