بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

شمالی کوریا نے بلاسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کردی

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے سمندر سے ایک جدید مختصر رینج کے بلاسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد جلد از جلد کار آمد آبدوز میزائل کے شعبے میں داخل ہونا ہے

رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا کی جانب سے یہ بیان جنوبی کوریا کی فوجی اطلاعات کے بعد سامنے آیا کہ ان کا ماننا ہے کہ شمالی کوریا نے اس کے مشرقی سمندری حدود میں بلاسٹک میزائل (ایس ایل بی ایم) فائر کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کے سلسلے میں تازہ ترین میں سے ایک تھا۔

وائٹ ہاؤس نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزید ‘اشتعال انگیزی’ سے پرہیز کریں، وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ امریکا اسلحے کے منصوبے پر اب بھی شمالی کوریا سے سفارتی گفتگو کے لیے تیار ہے۔

پیونگ یانگ کی جانب سے امریکا اور جنوبی کوریا کی سفارتی گفتگو کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ وہ خود اپنی فوجی سرگرمیوں سے تنازعات بڑھا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا اور برطانیہ کے سفیروں کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے تازہ ترین تجربے کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے سمندر سے ایک جدید مختصر رینج کے بلاسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد جلد از جلد کار آمد آبدوز میزائل کے شعبے میں داخل ہونا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا کی جانب سے یہ بیان جنوبی کوریا کی فوجی اطلاعات کے بعد سامنے آیا کہ ان کا ماننا ہے کہ شمالی کوریا نے اس کے مشرقی سمندری حدود میں بلاسٹک میزائل (ایس ایل بی ایم) فائر کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کے سلسلے میں تازہ ترین میں سے ایک تھا۔

وائٹ ہاؤس نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزید ‘اشتعال انگیزی’ سے پرہیز کریں، وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ امریکا اسلحے کے منصوبے پر اب بھی شمالی کوریا سے سفارتی گفتگو کے لیے تیار ہے۔

پیونگ یانگ کی جانب سے امریکا اور جنوبی کوریا کی سفارتی گفتگو کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ وہ خود اپنی فوجی سرگرمیوں سے تنازعات بڑھا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا اور برطانیہ کے سفیروں کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے تازہ ترین تجربے کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Back to top button