بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

فیٹف کا اجلاس آج پیرس میں ہوگا

فناشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور ایشیاء پیسفک گروپ کا 3 روزہ اجلاس آج سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہو گا۔

جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق اجلاس میں رکن ممالک کی دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں منی لانڈرنگ روکنے سے متعلق رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اپنی کارکردگی کی رپورٹ 2 ماہ پہلے ایف اے ٹی ایف ہیڈ کوارٹر کو جمع کروا چکا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنےکے لیے مزید 3 ماہ تک واچ لسٹ پر رکھے جانے کا امکان ہے، گزشتہ جون میں پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کی رپورٹ جمع کروا دی تھی۔

پاکستان کو ایک نکتے پر عمل درآمد کے ساتھ اے پی جی کے 6 مزید ایکشن پوائنٹس پر عمل کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔

Back to top button