بھارت نے انسانیت کی تمام حدیں پار کر لیں اور قابض فورسز نے جموں و کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری شہید کیا۔
کے ایم ایس کے مطابق پونچھ میں قابض سکیورٹی کا فورسز کا آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کے جاری نام نہاد آپریشن کے دوران رواں ماہ اب تک 20 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔