جس ملک میں آٹا،دال ،چینی نہیں مل رہی وہاں اینٹی نارکوٹکس کو کیا ترجیح ملے گی،اعجاز شاہ

قائداعظم یونی ورسٹی کے وائس چانسلر نے  انکشاف کیا ہےکہ  یونی ورسٹی کے باہر کچھ ہٹس میں منشیات فروخت ہوتی ہے ، بعض ہٹس مالکان  بھی منشیات بیچنے میں ملوث ہیں۔

 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول میں اسلام آباد کی قائداعظم یونی ورسٹی کے وائس چانسلر نے یونی ورسٹی کے باہر ہٹس میں منشیات فروخت ہونےکا انکشاف کیا اور بتایا کہ  یونی ورسٹی کی 700 ایکڑ زمین پر بھی قبضہ ہے۔

اس موقع پر  وزیر اینٹی نارکوٹکس اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ جس ملک میں چینی ، آٹا، دال نہیں مل رہی وہاں اینٹی نارکوٹکس کو کیا ترجیح ملےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی بحالی سینٹر نہیں ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 ماہ مانگے  تھے مگر ایک بھی بحالی سینٹر نہ بنا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے قانون میں بھنگ اور  چرس جیسی منشیات پر سزائیں بڑھادی ہیں ۔

Exit mobile version