وی ٹی فور ٹینک کی شمولیت سے ہماری حربی استعداد میں اضافہ ہوگا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  چینی ساختہ ٹینک  ’وی ٹی فور‘ کی پاک فوج کی اسٹرائیک کور میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن پر غلبہ برقرار رکھنے اور جارحیت کو روکنے کے لیے روایتی صلاحیتوں کا تسلسل کے ساتھ فروغ ضروری ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’وی ٹی فور‘ ٹینک پاک چین اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون کا ایک اور ثبوت ہے، وی ٹی فور ٹینک کی شمولیت سے ہماری فارمیشنز کی حربی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے تیزی سے بدلتے پہلو اعلیٰ درجے کی پیشہ وارانہ مہارت اور سخت تربیت کا تقاضہ کرتے ہیں۔

Exit mobile version