سابق وفاقی وزیر قانون وصی ظفر کا بیٹا گرفتار

جہیزکا سامان واپس نہ کرنے پرسابق وفاقی وزیر قانون وصی ظفر کے بیٹے وقار وصی کو گرفتار کرلیا گیا۔

سینیئر سول جج قدرت اللہ نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر وقار وصی کو  ایک سال قید کی سزاسنائی۔

عدالت نے وقار وصی کو  20 مارچ  2018 کو  جہیز کا سامان واپس کرنے کا حکم سنایا تھا لیکن وقار وصی نے عدالتی فیصلے کے باوجود سابقہ بیوی کو جہیز کا سامان واپس نہیں کیا۔

Exit mobile version