چلاس کے سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔
بابوسر ٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد پھسلن سے سڑک پر آمدروفت معطل ہوگئی۔
انتہائی سرد موسم میں شاہراہ بابوسر ٹاپ پر درجنوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئیں۔
برفانی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گِرچکا ہے جبکہ سیاحتی مقام پر پھنسے مسافروں اور سیاحوں نے انتظامیہ دیامر سے مدد کی اپیل کی ہے۔