قومی
سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری
کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی فیصلے کی روشی میں سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی تھی۔
کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔ درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی وفاقی نظر ثانی بورڈ نےکی تھی۔
وفاقی نظرثانی بورڈ نے حکم دیا تھا کہ اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تورہا کر دیا جائے۔