بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امریکی نائب وزیر خارجہ دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن دو روزہ پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن روانہ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے امریکی سفارتخانے، دفتر خارجہ حکام نے امریکی نائب وزیر خارجہ کو رخصت کیا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے پاکستان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معید یوسف اور آرمی چیف سے ملاقات کی، جس میں افغانستان کے مستقبل، پاک امریکا تعلقات اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن 7 اکتوبر کو وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچی تھیں۔

اشتہار
Back to top button