بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی

وزیراعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی ہوگیا،  وزیراعظم کے بجائے اب صدر مملکت دبئی جائیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی مصروفیات کے باعث دبئی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے دبئی ایکسپو میں شرکت کرنا تھی لیکن اب وزیراعظم کی جگہ صدر مملکت دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

صدر عارف علوی دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کریں گے۔

اشتہار
Back to top button