بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا سی پیک منصوبوں پر رفتار سست ہونے کا اعتراف

وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتارسست ہونے کا اعتراف کر لیا کہا کہ کورونا کے باعث سی پیک میں کچھ مسئلے آئے لیکن اب سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے۔

سندھ کے شہر مٹیاری سے لاہور تک 886 کلومیٹر طویل 600 کے وی کی بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن پرانی ہوگئی ہیں، لائن لاسز زیادہ ہیں، جس کی وجہ سے بجلی ہوتے ہوئے بھی بجلی نہیں بچا سکتے، لائن لاسز بڑھنے سے بوجھ عوام پر پڑتا ہے، نئے منصوبے سے بجلی کی بچت ہوگی، پروجیکٹ مکمل کرنے والوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث سی پیک میں کچھ مسئلے آئے لیکن اب سی پیک کی رفتار انشاء اللّٰہ تیز ہوگی، ملک میں پیسہ آئے گا تو قرض دینے کے قابل ہوسکیں گے، مہنگائی میں کمی آئے گی۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باعث ساری دنیا میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں بڑھی ہیں، ملک میں ویکسین لگتی جارہی ہے، کورونا کا خوف کم ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں پرانی ٹرانسمیشن لائنوں پر 17 فیصد لائن لاسز ہیں، اس منصوبے میں لائن لاسز 4 فیصد ہیں، جبکہ ایک فیصد لائن لاسز سے ملک کو کئی اربوں کا نقصان ہوتا ہے، ہم بجلی کے لائن لاسز بچائیں گے۔

اشتہار
Back to top button