قومی
دوسری شادی سے متعلق خبریں جھوٹ،مولانا طارق جمیل
معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے اپنی دوسری شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اپنی دوسری شادی کی جھوٹی خبر کی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ غلط معلومات سے محتاط رہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ چینلز میری دوسری شادی کی غلط خبریں پھیلا رہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں مولانا نے مزید لکھا کہ اللہ پاک اِن غلط خبریں پھیلانے والوں کو ہدایت دے۔