بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی رواں سال دسمبر میں کھیلی جائیگی

ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا ایڈیشن پہلے نومبر 2020 میں کھیلا جانا تھا مگر کووڈ کی وجہ سے پہلے اس ایڈیشن کو مارچ 2021 پھر اکتوبر2021  اور اس کے بعد دسمبر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

اب ایک بار پھر اس ایونٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا جس کے تحت ایونٹ اب 14 سے 22 دسمبر تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق ڈھاکا میں ہونیوالے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، ملائیشیا، جاپان اور کوریا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

اب تک ہونے والے 5 ایڈیشنز میں بھارت اور پاکستان دو دو مرتبہ چیمپئن بنے، 2018 کے ایونٹ کا فائنل بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا جس کے بعد دونوں کو مشترکہ فاتح قرار دیا گیا تھا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری طیب اکرام کاکہنا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے کھیل کافی متاثر ہوئے ہیں، امید ہیں کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

اشتہار
Back to top button