خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ’گلاب‘ آج ساحل سے ٹکرائے گا ، اس حوالے سے متعقلہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ، سمندری طوفان کے سبب سندھ میں 28 ستمبر سے بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سائیکلون میں تبدیل ہوگیا ہے اور آج بھارتی ساحل سے ٹکرائے گا تاہم سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم خیلج بنگال میں بننے والا سسٹم 28 ستمبر سے سندھ میں بارشوں کا سبب بنے گا۔
خیال رہے کا سمندری طوفان کا دلچسپ نام ’ گلاب ‘ پاکستان نے تجویز کیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ڈیپ ڈپریشن نے سائیکلونک طوفان کی شکل اختیار کر لی ہے جو کہ اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے کیوں کہ عام طور ستمبر میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سائیکلون نہیں بنتے بلکہ یہ سائیکلون اکتوبر اور نومبر میں بنتے ہیں ، سائیکلون بننے پر اس کا نام گلاب رکھا گیا ہے اجو کہ پاکستان کا تجویز کردہ نام ہے اور اس سائیکلون کے باعث وسطی بھارت اور گجرات کے بعد جنوبی پاکستان اور کراچی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔