بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں فرنٹیئر کور کی گاڑی میں پر ہونے والے بم کے حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف سی کی گاڑی کو سفر باش کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔
ایف سی اہلکار اپنی گشت کی ڈیوٹی سر انجام سے رہے تھے اور جب ان کی گاڑی سفر باش کے علاقے میں پہنچی اس دوران پہلے سے نصب کردہ بم پھٹا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید اور دو افسران زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوع پہنچیں اور شہیدوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حسین رحمت، محمد سلیم، ماجد فرید اور ذاکر کے نام سے ہوئیں، جبکہ زخمیوں میں کیپٹن اویس اور لفٹیننٹ لقمان شامل ہیں۔