قومی
طالبان نے طورخم سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا
طالبان حکام نے خیبر کے قریب طورخم سرحد کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستان آمد کی اجازت دی جائے تو سرحد کو کھول دیا جائےگا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے کورونا ایس او پیز کے تحت سرحد کو 16 جون سے افغان شہریوں کے لیے بند کر رکھا ہے۔